بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل ہونا نوازشریف کا تحفہ ہے ،ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی، عمران خان کے انٹرویو میں انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ گرے لسٹ میں پاکستان کے نام کی شمولیت نوازشریف کی جانب سے تحفہ ہے ، نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ملک میں مسح گروپوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ، خواجہ آصف بیرون ملک سے 16لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں ایسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی ہے،نوازشریف کو دو سوالوں کا جواب دینے میں دو سال گزر گئے ہیں،

شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نواز ہے ، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فیصل واڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو میں معذرت کرتا ہوں ،شریف برادران نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز اور شریف خاندان کا علاج ہو سکے۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اگر میں جیتوں گا تو تبدیلی لاؤں گا ، باہر سے بیٹھ کر میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا ، ہم اپنا منشور لے کر آرہے ہیں ، خواجہ آصف جیسے لوگوں کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، خواجہ آصف بیرون ملک سے 16لاکھ تنخواہ لے رہے ہیں ، حکمران امیر اور ملک مقروض ہوگیا ہے ، الیکشن جیتنے پر میں اللہ کا شکر ادا کروں گا ، میں نے اپنے کسی رشتہ دار کو ٹکٹ نہیں دیا ، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کرپٹ ترین لوگ ہیں ، اورنج ٹرین سے 200ارب روپے کے مقروض ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے اپنے رشتہ داروں کو نواز ہے ، زلفی بخاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ، فیصل واوڈا نے سیاسی وینٹی لیٹر کہا تو میں معذرت کرتا ہوں ، آنے والے الیکشن شریف خاندان کا آخری الیکشن ہوگا ، میں نے کلثوم نواز کو لندن میں پھول بجھوائے ہیں ، (ن) لیگ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کر رہی ہے ، نوازشریف کو دو سوالوں کا جواب دینے میں دو سال گزر گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ پبلک ہو تو اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ، شریف برادران نے ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں کلثوم نواز اور شریف خاندان کا علاج ہو سکے ،

مسلم لیگ (ن) الزام کی بجائے مینار پاکستان میں جلسہ کرکے دکھائے۔عمران خان نے کہا کہ اگر اقتدار ملا تو 8ہزار ارب روپیہ اکٹھا کروں گا ، بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے قائل کروں گا ، ہم ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے ، کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کریں گے ، میں وزیراعظم ہا?س کی بجائے اپنے گھر میں رہوں گا ، شہباز شریف خوف کی وجہ سے گانا گا رہے ہیں ، عوام کے ہوتے ہوئے مجھے کسی سیاسی ساکھ کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ

سجدہ صرف اللہ کو کیا جاتا ہے ، میں بابا فرید گنج شکر کے مزار پر عقیدت میں جھکا تھا اور چوکھٹ کو بوسہ دیا تھا، اللہ تعالیٰ کو عاجزی پسند ہے ، عظیم صوفیا کی وجہ سے اسلام پھیلا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہر انتخابات سے قبل میرے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں ، ریحام خان کی کتاب شریف برادران نے پیسے دے کر لکھوائی ہے۔ گرے لسٹ میں پاکستان کے نام کی شمولیت نوازشریف کی جانب سے تحفہ ہے ، نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق ملک میں مسح گروپوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا ، ہم انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…