اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں ایک ہی دن میں 8لڑکے پراسرار طور پر غائب ہوگئے ،ہنگامہ برپا،والدین غم سے نڈھال، اہل علاقہ نے کیا خدشہ ظاہر کردیا؟

datetime 27  جون‬‮  2018 |

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے محلہ حیات اللہ سے 8 نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق 20 جون کے بعد سے تھانے میں آٹھ لڑکوں کے لواحقین نے مختلف دنوں میں رپورٹ درج کرائی۔اس حوالے سے آخری رپورٹ گزشتہ روز درج کروائی گئی۔

لڑکوں کے والدین نے تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بچے 20 جون کو ظہر کے بعد سے مختلف اوقات میں لاپتہ ہوگئے اور گھر واپس نہیں آئے۔لڑکوں کی عمریں 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر طالب علم ہیں۔پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری کا آغاز کردیا۔دوسری جانب اہل علاقہ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ نوجوان گھر والوں کو بتائے بغیر کسی ٹور پر نکل گئے ہوں، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…