اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں جہاں انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے اور کارنر میٹنگز اور عوامی اجتماعات سے خطابات کا سلسلہ جاری ہے وہیں سوشل میڈیا پر بھی انتخابی امیدوار متحرک نظر آرہے ہیں ۔ نارووال میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور پی ٹی آئی کے ابرار الحق کے درمیان جوڑ پڑ چکا ہے اور دونوں کے حامی سوشل میڈیا سائٹس پر متحرک نظر آرہے ہیں ، ایسے ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگ کے ایک حامی نے جب
ابرار الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ احسن اقبال کو حلقہ میں کیسے شکست دینگے ؟ایسا نہیں ہو سکتا، احسن اقبال آپ کو میراثی کہہ سکتے ہیں۔ نوجوان کے ٹویٹ کرنے کے دیر تھی کہ احسن اقبال بھی فوری میدان میں آگئے اور ٹویٹر پر اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی کسی تقریر میں ابرار الحق کو میراثی نہیں کہا ، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ کیا پی ٹی آئی والوں کو میرے مقابلے کیلئے کوئی سیاسی کارکن نہیں ملا جو ایک گلوکار کو میرے مقابل لے آئی ،مجھے تو نہ گانا آتا ہے اور نہ ہی ٹھمکے لگانے۔