جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قرض معاف کروانیوالے کتنی رقم جمع کروا کے بچ سکتے ہیں، چیف جسٹس نےاربوں معاف کروانے والوں کوکونسے دو آپشن دے دئیے؟

datetime 26  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار نے قرض معافی کیس پر ریمارکس دیئے کہ قرض معافی کرانے والے خوش اسلوبی سے رقم واپس کردیں‘ جن لوگوں نے قرض معاف کرائے وہ اصل رقم کا 75 فیصد واپس کریں‘ واپس کی گئی رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جائے گی‘ مشہوری کے لئے یہاں نہیں بیٹھا۔ منگل کو سپریم کورٹ میں قرض معافی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار

نے کہا کہ کوشش ہے معاف کئے گئے قرضوں کی رقم واپس ملے۔ قرضہ معاف کرانے والے خوش اسلوبی سے رقم واپس کردیں۔ قرض واپسی پر مارک اپ بھی معاف ہوسکتا ہے ۔ ہوسکتا ہے رقم واپس نہ کرنے پر معاملہ نیب کو بھجوا دیں۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے جن لوگوں نے قرض معاف کرائے وہ اصل رقم کا 75 فیصد واپس کریں یہ معاملہ نیب کو بھیج دیا تو گڑ بڑ نکل آئے گی۔ قرض کی رقم قومی فنڈز میں نہیں جائے گی واپس کی گئی رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جائے گی اس قوم پر بہت قرض ہے قرض معاف کرانے والوں کے پاس دو آپشن ہیں پہلا آپشن مقدمات کا سامنا کریں دوسرا آپشن پچھتر فیصد رقم واپس کریں جس نے آپشن لینا ہے تحریری طور پر بتا دے۔ ایسے لوگوں کی جائیداد بھی ضبط کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کرنا ہے۔ مشہوری کے لئے یہاں نہیں بیٹھا۔ ایسا نہ کرسکا تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟ قرضہ معاف کرانے والے خوش اسلوبی سے رقم واپس کردیں۔ قرض واپسی پر مارک اپ بھی معاف ہوسکتا ہے ۔ ہوسکتا ہے رقم واپس نہ کرنے پر معاملہ نیب کو بھجوا دیں۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے جن لوگوں نے قرض معاف کرائے وہ اصل رقم کا 75 فیصد واپس کریں یہ معاملہ نیب کو بھیج دیا تو گڑ بڑ نکل آئے گی۔ قرض کی رقم قومی فنڈز میں نہیں جائے گی واپس کی گئی رقم سپریم کورٹ کے اکائونٹ میں جائے گی اس قوم پر بہت قرض ہے قرض معاف کرانے والوں کے پاس دو آپشن ہیں پہلا آپشن مقدمات کا سامنا کریں دوسرا آپشن پچھتر فیصد رقم واپس کریں جس نے آپشن لینا ہے تحریری طور پر بتا دے۔ ایسے لوگوں کی جائیداد بھی ضبط کرائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کرنا ہے۔ مشہوری کے لئے یہاں نہیں بیٹھا۔ ایسا نہ کرسکا تو یہاں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟قرض معافی سے متعلق کیس کی سماعت (آج) بدھ کو دوبارہ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…