اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے داماد محمد حیات مانیکا اورسابقہ دیور احمد رضا مانیکا سمیت متعدد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے معتدد حلقوں سے پارٹی امیداروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
تحریک انصاف چھوڑکرن لیگ میں آنیوالے احمدرضامانیکا کواین اے145سے ٹکٹ مل گیا۔پی پی191سے عطامانیکاکے بیٹے اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دامادمحمدحیات مانیکاکو(ن)لیگ کا ٹکٹ مل گیا۔ این اے64چکوال سے میجرریٹائرڈطاہراقبال کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔این اے65سے سردارفیض خان ٹمن،این اے93خوشاب سے سمیراملک اور این اے94 سے ملک شاکربشیراعوان،این اے109فیصل آبادسے میاں عبدالمنان کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔پی پی19راولپنڈی سے ذیشان بٹ ، پی پی 21چکوال سے سلطان حیدر، پی پی 218ملتان سے ملک ظفر ، پی پی 244بہاولنگر سے محمد ار شدکو مسلم لیگ ن کے پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز (ن) لیگ نے ناراض پارٹی رہنما چوہدری نثار کے مقابلے میں قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی بھی 2 نشستوں پر اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پی پی 10 کے لیے راجہ قمرالاسلام کو ٹکٹ جاری کر دیا جب کہ ممتاز خان کو این اے 63 کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پی پی 13 سے چوہدری سرفراز افضل، پی پی 19 سے ذیشان صدیق بٹ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) نے پی پی 20 سے راجا سرفراز اصغر اور پی پی 12 کے لیے فیصل قیوم ملک کوبھی پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔ اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59، این اے 63 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 اور پی پی 12 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔