بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قاتل گرفتار، قتل کیوں اور کس وجہ سے کیے؟ انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 24  جون‬‮  2018 |

سرگودھا (نیوز ڈیسک) ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا سرگودھا میں قتل کے واقعہ کی افسوسناک واردات کی گتھی حل ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس لرزہ خیز واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد مبینہ مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

زخمی راشد کی نشاندہی پر ملزم عامر کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ سات افراد کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بھلوال میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عامر مقتولہ ثناء کا شوہر ہے اور اس نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، رپورٹ کے مطابق ثناء کے اہل خانہ اس شادی سے خوش نہ تھے اور طلاق کا تقاضا کر رہے تھے لیکن ملزم عامر ثناء سے صلح کرنا چاہتا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ باقی چھ ملزموں کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں سات افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے اور ایک نوجوان زخمی ہوا تھا، ان میں میاں بیوی اور تین بچے شامل تھے اور ایک سولہ سال کا نوجوان راشد زخمی ہو گیا تھا۔ اس لرزہ خیز واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد مبینہ مرکزی ملزم عامر کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ زخمی راشد کی نشاندہی پر ملزم عامر کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ سات افراد کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بھلوال میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عامر مقتولہ ثناء کا شوہر ہے اور اس نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…