اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دھرنے کے دوران تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان طے پایا تھا کہ مڈٹرم انتخابات ہوں یا عام انتخابات مل کر لڑیں گے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوامی تحریک کے رہنما کوعمران خان ملاقات کا ٹائم ہی نہیں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ مایوس ہو گئے اور ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا کہ الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا جائے۔ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان
کا نام لیے بغیر شدید تنقید کی اور کہا کہ انہیں دھرنے کے دوران اس بات کا یقین دلایا گیا تھا کہ مڈ ٹرم الیکشن ہو یا عام انتخابات، دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی،اس طرح عوامی تحریک اپنے امیدوار میدان میں اتارنا چاہتی تھی مگر تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا نواز کو رمضان المبارک اور عیدالفطر گزر جانے کے باوجود وعدوں کے باوجود ملاقات نہیں کی، اس طرح عوامی تحریک نے اپنے اجلاس میں عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔