پشاور(نیوز ڈیسک) 20جولائی سے بی آر ٹی ریچ ون پر بس سروس آزمائشی بنیادوں پرشروع کرنے کے حوالے سے 70فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ریچ ٹو پر 3سو گارڈرز رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ مزید 5سو گارڈرز رکھنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ریچ تھری پر زیر زمین تین سٹیشنز قائم کردیئے گئے ہیں کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے نگران صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کام مزید تیز کر دیا گیا ہے عالمی معیار کے میٹریل کا استعمال سے بی آر ٹی
منصوبے کے حوالے سے شک و شہبات بھی ختم ہو گئے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی کے تینوں مرحلوں پر کام انتہائی تیزی کے ساتھ جاری ہے رات کے اوقات کار میں بھی کام جاری ہے جبکہ عید الفطر کے دوران بھی کام جاری رہا تھا کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال اور تیز کام کرنے پر نگران صوبائی حکومت نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے بی آر ٹی منصوبے کے تحت مزید بسیں بیس جولائی سے پہلے پشاور پہنچ جائیگی