تحریک انصاف کے مزید دو اہم رہنماؤں نے مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکرلی

24  جون‬‮  2018

سوات(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام کی جانب سے سوات میں تحریک انصاف کے وکٹیں گرانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے،حلقہ NA-2اورحلقہPK-2سوات میں تحریک انصاف کوبڑادھچکا،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرملک دیدارخان اورملک جہانگیرخان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرباضابطہ طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی ہے۔

صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے سوات میں پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کھوٹے سکوں پر تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں،عمران خان کے کشتی کے سواروہی ہیں جنہوں نے عوام کورسوائی کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ اگراللہ تعالیٰ نے عوام کے خدمت کاموقع دیاتوعلاقے کے مسائل ترجیح اورمستقل بنیادوں پرحل کریں گے،سوات کے ان پہاڑوں حقیقی معنوں میں سوئٹرزلینڈمیں تبدیل کرینگے۔انہوں نے کہاکہ سالوں سال اس خطے اوریہاں کے عوام کااستحصال کرنے والوں کوعوام اس مرتبہ ضماتیں ضبط کرائیں گے،پارٹی میں شامل ہونیوالوں کوخوش آمدیدکہتے ہیں جوپارٹی کاقیمتی اثاثہ ہے۔اس موقع پرشمولیت اختیار کرنیوالے دونوں رہنماؤں نے قائدمحمدنوازشریف،مرکزی صدرشہبازشریف اورصوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکیاہے۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیرملک دیدارخان نے کہاکہ اس خطے کیلئے انجینئرامیرمقام کی خدمات سے متاثرہوکرانکے قافلے پاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی اورانشاء اللہ ہونیوالے عام انتخابات میں نام نہاد تبدیلی والوں کاجنازہ نکلے گا۔  پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام کی جانب سے سوات میں تحریک انصاف کے وکٹیں گرانے کاسلسلہ بدستورجاری ہے،حلقہ NA-2اورحلقہPK-2سوات میں تحریک انصاف کوبڑادھچکا،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیرملک دیدارخان اورملک جہانگیرخان نے تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرباضابطہ طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…