ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں،ذاتی گاڑی نہیں ہے اور 2 گھروں کی مالیت کتنی ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔دستاویزات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 7 لاکھ روپے مالیت کے 5 مرلے کے پلاٹ کے بھی مالک ہیں جب کہ ان کی اہلیہ کے پاس 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔دوسری جانب دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک 12 کروڑ 96 لاکھ 46 ہزار روپے زرعی زمین کے مالک ہیں اور وہ حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پرویزخٹک 2012 ماڈل کی گاڑی کے مالک ہیں جس کی قیمت 13 لاکھ67 ہزار روپے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ 53 تولے سونے کی مالک ہیں۔دستاویز کے مطابق پرویز خٹک نے ایک دوست کو 40 لاکھ روپے قرضہ دیا ہے اور انہیں 2 کروڑ 52 لاکھ روپے قرض کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے اثاثہ جات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے اثاثے سامنے آئے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔دستاویزات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…