بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بڑی بغاوت،ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا،ن لیگ کے ایک اور اہم ترین رہنما نے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 24  جون‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عبدالغفور نے مسلم لیگ (ن) سے باضابطہ لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ( ن) لیگی قیادت نے اداروں سے ظلم کیا انہیں برباد کیا، تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا،جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں،میں کبھی ایسی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا

جو قومی اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کرے۔ ان خیالا ت کااظہارسابق صوبائی وزیر عبدالغفور میو نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔لینڈ مافیا ،کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کا تین مرتبہ وزیر اعظم بننے والا پاکستان کے قومی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ،ایسے انقلاب آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص نے اداروں کے خلاف ہرزہ رسائی کی اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کیا ۔جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان ادارے کمزور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد مشرف سے ملتا تھا، سب جانتے ہیں مشرف دور کے سامنے ڈٹ کر کون کھڑا رہا، ن لیگ قیادت نے انکار کیا تو میں بتاؤں گا مشرف سے جاکر کون ملتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈر کرپٹ لوگوں کی حقیقت عوام کو بتاؤں گا۔ا نہوں نے کہاکہ مشرف دور میں کوئی مائی کا لعل باہر نکلنے کو تیار نہیں تھا، ہم نے قربانیاں دیں لیکن ماروی میمن، دانیال عزیز اور طلال چودھری جیسے لوگ جو مشرف کیساتھ تھے، انہیں وزیر بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کو غلط فیصلوں سے روکا تھا۔چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ ن لیگ چھوڑ کر کسی جماعت میں نہیں جاؤں گا، جتنی عمر باقی ہے پاکستان اور اداروں کے ساتھ ہوں، عوام ملک کے اداروں کو کمزور نہیں ہونے دے گی۔

سابق صوبائی وزیر کے مطابق زعیم قادری نے کہا لاہور کسی کے باپ کی ملکیت نہیں ہے،  میں کہتا ہوں پاکستان سوائے عوام کے کسی کی ملکیت نہیں ہے، ن لیگ کی قیادت اسمبلی میں کرپٹ، لینڈ مافیا کو لے کر جاتی ہے، میں نے کسی حلقے کے ٹکٹ کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ن لیگ قیادت سے پوچھنا چاہتا ہوں ٹکٹیں کتنے میں بکیں، لیگی قیادت کے لیے پیسہ ٹکٹوں کی تقسیم پر حاوی ہے۔قیادت بتائے ٹکٹ لینے کے لیے قبضہ مافیا ہونا معیار ہے تو ایسی سوچ پر لعنت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…