بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن میں محلات ،برطانوی اخبار کی خبر پر بالاخرن لیگ کا موقف بھی سامنے آگیا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کی خبر سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے۔نواز شریف کی لندن میں جائیدادوں سے متعلق برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کو خاص رنگ دے کر پاکستان میں زیر سماعت مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے،

ایک ایسے موقع پر اس خبر کا شائع ہونا سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے دفاع اور ذاتی صفائی کے قانونی حق کے منافی ہے، یہ افسوسناک اور صحافتی غیر جانبداری کے مسلمہ اصول کے برعکس ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ مقدمہ سماعت کے ایک اہم مرحلے میں ہے، ایسی خبر کی اشاعت سے مقدمے کے نتائج پر سوالات اٹھیں گے ٗپاکستان میں انتخابات کے موقع پر برطانوی اخبار کا ایسی خبر شائع کرنا سیاسی مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے، خبر میں قائد مسلم لیگ(ن) اور ان کے اہلخانہ کے موقف کو دانستہ پوری وضاحت سے شائع نہ کرنا بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے، خبر ماضی میں کردار کشی کے لئے استعمال ہونے والے مواد کا چربہ ہے جس کا مقصد محض بے بنیاد الزامات کو نئے سرے سے اچھالنا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے کہاکہ وہی پرانے الزامات اور من گھڑت کہانی کو بار بار شائع کرنے سے حقیقت نہیں بن جاتی، اس برطانوی اخبار اور اس کے مالکان پر ماضی میں متعدد الزامات لگ چکے ہیں اور وہ خاص سیاسی وابستگی میں بھی ملوث پایا گیا ہے، یہ حقیقت ثابت کرتی ہے کہ خبر کا مواد اور اس کی اشاعت کاوقت اتفاقیہ نہیں، محمد نوازشریف اور ان کی جماعت کا راستہ روکنے کا یہ حربہ نیا نہیں۔‎



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…