اسلام آباد(اے این این ) لندن فلیٹس،برطانوی اخبار کی رپورٹ پر عمران خان کی پروپیگنڈے کی کوشش،خبر ٹویٹ کر کے لوگوں سے رائے مانگ لی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے قوم کی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا اس حوالے سے مزید پڑھئے۔عمران خان نے برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی ایک خبر کو
سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مزید پڑھیے کیسے کرپٹ حکمرانوں اور انکے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانی قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا’۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔ گوہ کہ اس خبر میں شریف فیملی یا نواز شریف پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم لندن فلیٹس کے حوالے سے پاکستان میں چلنے والے مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں کی گئی تاہم عمران خان نے اس خبر کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کے کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے کچھ نیا سامنے آ گیا ہے جو کہ دھماکہ خیز ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت تین ریفرنسز میں سے ایک لندن پراپرٹیز سے متعلق ہے جو ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے۔نواز شریف کے بچے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کر چکے ہیں ۔خبر میں شریف فیملی یا نواز شریف پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم لندن فلیٹس کے حوالے سے پاکستان میں چلنے والے مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں کی گئی تاہم عمران خان نے اس خبر کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کے کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے کچھ نیا سامنے آ گیا ہے جو کہ دھماکہ خیز ہے