جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر کوئی بیرون ملک اپنے اثاثوں کو ظاہر نہیں کرے گا تو یہ اثاثے ان ممالک میں ہی ضبط ہو جائیں گے،ایف بی آر کا دھماکہ خیز اعلان، کھلبلی مچ گئی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) طارق محمود پاشا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اگر کوئی بیرون ملک اپنے اثاثوں کو ظاہر نہیں کرے گا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دنیا بھر میں نئے قوانین وضع کیے گئے ہیں اور غیرملکی اثاثوں کی سخت سے نگرانی اور تحقیقات کی جارہی ہے لہٰذا ایف بی آر کی جانب سے غیر ملکی اثاثوں کی نشاندہی سے قبل ہی یہ اثاثے ان ممالک میں ہی ضبط ہو جائیں گے۔

بیرون ملک اثاثوں کو واپس پاکستان منتقل کرنے کا یہ آخری موقع ہے بصورت دیگر بیرون ملک اثاثوں کو وہیں ضبط کرلیا جائے گا اگر ان کے مالکان ایسے اثاثوں کی وضاحت نہ کر پائے۔ یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی ۔اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چئیرمینز بی ایم جی اور سابق صدور طاہر خالق،ہاررون فاروقی، صدر کے سی سی آئی مفسر عطا ملک، سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرازق، سابق صدر اے کیو خلیل، چیئرمین ایف بی آر کے خصوصی معاون ملک امجد زبیر ٹوانہ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ خان اور کی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے قوانین میں رازداری ضروری ہے۔ یہ اسکیم کرپشن اور جرائم کے ذریعے حاصل کیے گئے فنڈز کے لیے نہیں بلکہ صرف ایسے تاجروں کے لیے ہے جنہوں نے بیرون ملک اپنے کاروبار سے کمائی گئی رقم کو ٹیکس دیئے بنا ہی منتقل کردیا ۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں نظام میں کمزوریاں اور بے حد خرابیوں کی وجہ سے بیرون ملک آسانی سے رقوم منتقل ہوئیں ۔ انہوں نے کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ صرف 2 سے 5 فیصد کا معمولی ٹیکس ادا کرکے اپنے ملک میں فنڈز واپس لے آئیں۔چیئرمین ایف بی آر نے رقوم کی منتقلی کے

طریقہ کار کو آسان بنانے کی تجویز کے جواب میں کہا کہ انٹرنیشنل اینٹی منی لانڈرنگ قوانین اور فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) ریجم ہمیں اس اسکیم کے تحت مزید ریلیف کی اجازت نہیں دیتے یہی بنیادی وجہ ہے کہ رقوم ظاہر کرنے کے لیے ذاتی اکاؤنٹ یا پھر بہن،بھائی، بیوی،بیٹا، بیٹی یا والدین کے اکاؤنٹس سے ہی رقوم کی منتقلی لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی راہ میں کچھ رکاوٹیں تھیں جنہیں دور کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب یہ اسکیم باقائدگی سے پرواز کر چکی ہے ۔

حکومت نے دو اسکیموں کا اعلان کیا اور یہ امر باعث فخر ہے کہ عیدالفطر کے بعد سے دونوں ہی اسکیموں میں بھرپور ٹیک آف دیکھا گیا جس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ ان اسکیموں کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان 102ممالک پر مشتمل ملٹی لیٹرل کنوینشن معاہدے کا ممبر بن گیا ہے جس سے ایف بی آر کو بیرون ملک اکاؤنٹس رکھنے والے پاکستانیوں کی تفصیلات تک رسائی یکم ستمبر 2018 سے حاصل ہوجائے گی ۔ایف بی آر اور دیگر سرکاری ادارے دبئی میں جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست پر بھی کام کر رہے ہیں

اور ان میں سے بہت سے افراد سے باز پرس کی جارہی ہے۔ا س سے پہلے ایف بی آر کو دبئی میں ان جائیدادوں کی تفصیلات تک رسائی نہیں تھی لیکن اب دبئی کے حکام نے ہمارے ساتھ ان معلومات کا تبادلہ کرنا شروع کردیا ہے۔آزمائشی طور پر ایسی جائیدادوں کے تقریبا 100 کیسز دبئی بھیجے گئے جن میں سے ایف بی آرکو 55 کیسز کے بارے میں معلومات فراہم کر دی گئی ہیں جس میں جائیداد کے مالکان کے نام ، پتے اور جائیدادوں کا حجم اور ان کی قدروقیمت کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں اور ان تمام تر تفصیلات کی تصدیق دبئی کی ٹیکسیشن اتھارٹی نے کی ہے لہٰذا ایف بی آر کو مزید ثبوتوں کی ضرورت نہیں

کیونکہ غیر ملکی حکومت کے محکمے کی طرف سے بھیجے جانے والی تفصیلات عدالت میں قابل قبول ثبوت ہے۔طارق پاشا نے مزید کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس ریجم میں بھی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس سے قبل بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم نہیں کرتے تھے لیکن اب ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بارے میں ایک حد پر اتفاق کر لیا گیا ہے لہذا اگر کوئی اکاؤنٹ ہولڈر ود ہولڈنگ ٹیکس کی حد سے تجاوز کرتا ہے تو اس کی معلومات ایف بی آر کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے ۔مزید برآں اگر کسی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے ذائد رقم بھیجی گئی تو وصول کنندہ سے ترسیلات زر کے وسائل کے بارے میں دریافت کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف بی آر نے مقامی نئی رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور یہ پتہ چلا ہے کہ بہت سے افراد بڑے پیمانے پر ان منصوبوں میں جائیداد یں بک کروا رکھی ہیں۔اس طرح کے کیسز کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ ایسا کیس بھی سامنے آئے جس میں ایک شخص نے ایک ہی منصوبے 20 اپارٹمنٹ بک کروا رکھے ہیں جبکہ ایک اپارٹمنٹ کی مالیت چار کروڑ روپے ہے۔ ایف بی آر کے پورٹل میں موجود ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکس جمع کرانے والوں کی معلومات کی رازداری کے حوالے سے سوال کے جواب میں ایف بی آر چیئرمین نے کہاکہ اس معلومات تک صرف ممبر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر محمد اقبال کو رسائی حاصل ہے

جسے اگلے مراحل میں نچلی سطح پر کمشنروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا جس پر کراچی چیمبر کے نمائندوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اس رازدارانہ ڈیٹا کو ایمنسٹی اسکیم کے ٹیکس گزاروں کو حراساں کرنے کے لئے غلط استعمال ہوگا لہذا س معلومات تک کسی کو رسائی نہ دی جائے۔ تاہم یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ اس معلومات کا غلط استعمال کرنے والے سرکاری ملازم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں ایک سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ یا پھر دونوں شامل ہیں۔ کراچی چیمبر کے نمائندوں کا یہ ماننا ہے ریونیو اہداف حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی موجودہ ٹیکس گزاروں کو نچوڑا جاتا رہاہے

لہذا یسے ٹیکس گزار جو ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کریں گے انہیں بھی اسی طرح نچوڑا جائے گا۔ ان حالات میں انتہائی ضروری ہے کہ ایف بی آر ایمنسٹی اسکیم کے ٹیکس گزاروں کی معلومات کی مکمل رازداری کے حوالے سے وضاحت منظر عام پر لائے۔بی ایم جی کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ایمنسٹی اسکیم کو سیاسی مسائل کی وجہ سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے جو مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے اقتدار کی مدت ختم کرنے کے آخری ایام میں متعارف کروایا اور بعد میں سپریم کورٹ نے اس اسکیم کا ازخود نوٹس بھی لے لیا جس سے اس ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور اس کے مستقبل کے حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لیا۔

اس اسکیم میں کچھ تبدیلیوں کی توقع بھی کی جارہی تھی اور یہ بھی ڈر تھا کہ معزز سپریم کورٹ اس اسکیم سے مکمل طور پرمسترد کر دے تاہم معزز عدالت نے اس اسکیم کو ٹھیک قرار دیا۔ ان تمام مسائل کی وجہ سے بہت وقت ضائع ہوا اور اب جب بمشکل 5 دن باقی ہیں تو لوگوں کی جانب سے اس اسکیم کی مدت میں توسیع کا مطالبہ جائز نظر آرہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع کے مطالبے پر غور کرنا چاہیے کیونکہ یہی وقت ہے جب لوگ اس اسکیم کو مکمل طور پر سمجھ چکے ہیں اور اس نے کچھ رفتار پکڑی ہے۔سراج قاسم تیلی نے خیال ظاہر کیا کہ پاکستان کو ان فنڈز کی ضرورت ہے جو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعہ حاصل ہوسکتے ہیں

کیونکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور آئی ایم ایف سے تعاون حاصل کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ اگر ایمنسٹی اسکیم مطلوبہ فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں کہ اس کا دورانیہ کم از کم 15روز سے ایک ماہ تک بڑھا دیا جائے جو ملک کے وسیع تر مفاد میں ہوگا۔انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو مشورہ دیا کہ کوئی ایسا نظام یا موئثر حکمت عملی متعارف کرائی جائے جس سے لوگوں کو غلط کام کرنے کا موقع ہی نہ ملے ۔ موجودہ ٹیکس نظام خامیوں سے بھرا ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی افراد ٹیکس نیٹ سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اگر ان خامیوں کودور کر لیا جائے تو میرے خیال میں کسی بھی شخص کو ٹیکس جمع کرانے میں کوئی ہچکچاہٹ ہوگی اور نہ ہی وہ بیرون ملک فنڈز چھپانے کی ضرورت پیش آئے گی۔

انہوں نے ایف بی آر کو غیر ضروری تحقیقات اور پوچھ گچھ سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ واقعی ہوجائے تو بہت سے فنڈز خود بخود پاکستان میں واپس آجائیں گے۔چیئرمین بی ایم جی نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت ادائیگی کے نظام کو آسان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں حال ہی میں ایک اضافی نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں ترسیلات زر کو ذاتی اکاؤنٹ یا فیملی ممبر کے اکاؤنٹ سے منتقل کرنے کا پابند کیا گیا ہے جو کسی بھی طرح دانشمندانہ اقدام نہیں بلکہ اس سے لوگ خوف کا شکار ہوں گے اور اس قسم کی پابندیاں سے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور صرف وکلا اور کنسلٹنٹس کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ تاجربرادری کی طرف سے بیرون ملک منتقل کردہ فنڈز وہ ہیں جو ان کے اپنے کاروبار سے نکالے گئے اوران کی بس یہی غلطی ہے کہ یہ رقوم انکم ٹیکس ادا کئے بغیر منتقل کی گئیں دیگر افراد جنہوں نے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کئے وہ یا تو عوام سے لوٹا گیا یا پھر کرپشن سے کمایا گیا پیسا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…