بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم بھی کسی سے کم نہیں !ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین پائلٹ اور عملے نے پرواز آپریٹ کرکے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خواتین ایک بار پھر بازی لے گئیں، پہلی بار خواتین پائلٹ اور عملے نے پرواز آپریٹ کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ٹی آر طیارے کی انسٹرکٹر کیپٹن مریم اور فرسٹ آفیسر شمائلہ مظہر نے پرواز آپریٹ کی۔

بدھ 20 جون کو پی کے 605 نے اسلام آباد سے گلگت کیلئے پرواز کی۔پرواز کی خصوصیت یہ تھی کہ خواتین پائلٹ کے ساتھ ساتھ فضائی میزبان بھی خواتین ہی تھیں۔پاکستان ایئر لائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں خواتین کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں خواتین نے گلگت جانے والی پرواز کو پیشہ وارانہ انداز میں اڑا کر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کردیا۔سوشل میڈیا پر خواتین کپتان کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ہوئی اور پرواز سے پاکستان کامثبت امیج اجاگر ہوا۔کیپٹن مریم نے نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرواز آپریٹ کرکے فخر محسوس ہوا، جس سے پاکستان کا نام روشن ہوا، ہم دونوں بہنوں نے دو سال پہلے بوئنگ 777 کی پرواز ایک ساتھ آپریٹ کی تھی، میری چھوٹی بہن کیپٹن ارم بوئنگ 777 کی فرسٹ آفیسر ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…