بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چترالی خواتین کو ہراساں کرنے اور ویڈیو بنانیوالاشخص گرفتار جانتے ہیں اس شخص کو نشان عبرت بنانے کیلئے گرفتاری کے وقت پولیس نےکیا کام کیا ، نئی مثال قائم ہو گئی

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال (نیوز ڈیسک)چترال کی لیڈی پولیس نے کیلاش کی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چترال کے مطابق لیڈی پولیس سے گرفتاری کا مقصد ملزم کو احساس دلانا تھا کہ چترال کی خواتین کمزور نہیں۔ملزم ایمل خان کو پشاور سے گرفتار کیا گیا۔کچھ روز قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک نوجوان چترال میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدتمیزی کرتا دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیاکہ ایک شخص نے زبردستی راستے سے گزرنے والی خواتین کی

تصاویر اور فوٹیج بنانے کی کوشش کی۔خواتین کے انکار کے باوجود وہ شخص اْن کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کی کوشش کرتا رہا۔خواتین بچنے کیلئے تیز تیز چلتی رہیں اور چادر اور دوپٹے سے منہ چھپاتی رہیں لیکن وہ شخص ویڈیو بناتا رہا۔ویڈیو بنانے والا شخص خود کو پولیس اہل کار اور پشاور کا رہائشی ظاہر کرتا رہا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور پولیس کے متحرک ہونے کے بعد خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملزم ایمل خان نے سوشل میڈیا پر آکر اپنے فعل پر معافی مانگ لی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…