کاش اگرایسا ہو جاتا۔۔ کلثوم نواز سے متعلق تشویشناک خبر، نواز شریف نےتصدیق کر دی ساتھ ہی ایسی بات بھی کہہ دی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

22  جون‬‮  2018

لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز پہلے کے مقابلے میں بہتر ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش میں جمعرات (14 جون) سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا،

کم از کم وہ اْس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔دوسری جانب نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی بی بی سی کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد رواں ماہ 14 جون کو انہیں ایک بار پھر ہسپتال لایا گیا، جہاں سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) شفٹ کیا گیا، آئی سی یو میں کلثوم نواز دل کی تکلیف کے باعث گر پڑیں، جس کے بعد انہیں مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر منتقل کردیا گیا تھا اور وہ اب تک ہوش میں نہیں آئی ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی اْسی روز لندن پہنچے تھے اور ہیتھرو ایئرپورٹ پر انہیں بیگم کلثوم کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے ہی کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچے۔دو روز قبل میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا تھا کی جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو حسن نواز نے کہا کہ آپ سیدھے اسپتال آجائیں، کلثوم نواز کی حالت تشویش ناک ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد سے اب تک انہوں نے بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…