اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کے ہاں گزشتہ روز سابق پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن ننھی پری کی ولادت ہوئی جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ اس بچی کا نام بینظیر رکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ جیسنڈا آرڈن پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بعد دوسری عالمی شخصیت ہیں جو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ماں بنی ہیں۔1990 میں بینظیر بھٹو نے وزیراعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے
بختاور بھٹو زرداری کو جنم دیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو بیٹی کی پیدائش پر سوشل میڈیا پر جہاں مبارک باد پیش کی جارہی ہے، وہیں بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر اس ننھی پری کی آمد سے متعلق بھی متعدد پوسٹس شیئر ہورہی ہیں۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن بیٹی کو جنم دیا، وہ دنیا کی پہلی وزیراعظم تھیں، جو عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں، لہذا اس بچی کا نام بینظیر رکھنا چاہیے۔