اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

خاوند کے سامنے اہلیہ اور بیٹی کا گینگ ریپ،شرمناک واقعہ میں 20افراد ملوث،، پولیس نے رپورٹ درج کرلی،17مشتبہ افراد گرفتار

datetime 15  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے علاقے گایا میں ایک درجن سے زائد ملزمان نے ایک شخص کے سامنے اس کی 45 سالہ اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاندان موٹر سائیکل پر سفر کررہا تھا کہ انہیں 9 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے روکا اور ان سے 2 ہزار روپے اور جواہرات چھین لیے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مرد کو ایک درخت کے ساتھ باندھ دیا ٗ 3 ملزمان نے اس کے سامنے اس کی بیٹی اور اہلیہ کا گینگ ریپ کیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق اس سے قبل مذکورہ گروہ نے اسی علاقے سے گزرنے والے 2 موٹر سائیکل سواروں کو بھی لوٹا اور انہیں درخت کے ساتھ باندھ دیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گایا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) راجیو مشرا جائے وقوع پر پہنچے۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ 9 میں سے 6 ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے اور متاثرین نے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے پولیس کو خاتون اور بیٹی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کی شکایت درج کرادی ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کو گایا منتقل کیا گیا ہے تاکہ اس کا میڈیکل کروایا جاسکے، وہ 4 بچوں کی ماں ہے اور ان کی ایک بیٹی گریجویشن مکمل کرچکی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے کے ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ادھر این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون اور اس کی بیٹی کے گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کی تعداد 20 تھی۔پولیس نے واقعہ کے بعد 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔  بھارت کے علاقے گایا میں ایک درجن سے زائد ملزمان نے ایک شخص کے سامنے اس کی 45 سالہ اہلیہ اور 14 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…