جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے دن پھر گئے۔۔پاکستان کے اہم ترین علاقے سے بلیک گولڈ کا اتنا بڑا ذخیرہ دریافت کے دنیا ورطہ حیرت میں ڈوب گئی، یہ بلیک گولڈ کیا ہے اور اب پاکستان کن ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائیگا؟

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے میں زیادہ دیر نہیں، گزشتہ روز اتوار کو ملکی تاریخ کا یادگار ترین دن ، تھر کے بلاک ٹو میں کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا خواب اب شرمندہ تعبیر ہونے میںزیادہ دیر نہیں اور پاکستانیوں کیلئے اتوار کا دن اس

حوالے سے ایک یادگار دن کے طور پر سامنے آیا جب تھر کے بلاک ٹو میں 140 میٹر (460فٹ) کی کھدائی کے بعد کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کر لی گئی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق تھر کے بلاک ٹو میں اوپن مائننگ کے طویل عرصے سے جاری کام کو گزشتہ روز اُس وقت بریک تھر وملا جب کوئلے کی پہلی تہہ کا دیدار ہوا۔ تھر بلاک ٹو میں 2 ارب ٹن سے زائد کوئلے کے ذخیرے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، سندھ کول مائننگ کمپنی کے مطابق کوئلے کی پہلی تہہ دریافت کرنے کا ہدف مقررہ تاریخ سے پانچ ماہ قبل ہی حاصل کر لیا گیا، جس کے باعث 110 ملین امریکی ڈالر کی بچت ہوئی ہے، جو مقامی اور چینی انجینئرز و کارکنوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ یہ دن نہ صرف تھر کے باسیوں بلکہ پورے ملک کے لیے انتہائی خوشی اور فخر کا باعث ہے اور تھر کے کوئلے سے اب بجلی پیدا کرکے نہ صرف ملک میں توانائی کے بحران کو ختم کیا جاسکے گا بلکہ سستی بجلی کے حصول کے خواب کو بھی شرمندۂ تعبیر کیا جاسکے گا۔ تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت کا تخمینہ پانچ سینٹ فی یونٹ لگایا گیا ہے ۔ تھر میں کوئلے کی موجودگی کا پتا 1992 ء میں چلا تھا، کمپنی بلاک ٹو کی کان کنی کو فوری بڑھانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تا کہ سال 2024ء تک 5000 میگاواٹ بجلی بنانے کیلئے

مطلوبہ مقدار میں کوئلہ حاصل کیا جا سکے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ نے تھر بلاک ٹو سے کوئلے کی پہلی تہہ کی دریافت کو ملک کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج تھر سے کوئلہ نکالنے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگیا اور اب وہ دن بھی دور نہیں جب اسی کوئلے سے بجلی پیدا کرکے ملک کے کونے کونے تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تھر بلاک ٹو سے نکلنے والا کوئلہ اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا، جس سے 660 میگاواٹ کا بجلی گھر تعمیر کیا جائے گا، تھر بلاک ٹو سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لیے سالانہ 3.8 ملین ٹن کوئلہ درکار ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…