اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے 2018ء کے انتخابات کے لیے عمران خان کی پسند کا ایمپائر دے دیا ہے،
سینئر صحافی کامران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ تحریک انصاف کی پہلی ترجیح تھے اور شہباز شریف نے انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے شریف نے مسلم لیگ ن کی جیت پر کتنا اعتماد ظاہر کیا ہے، دیکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور میاں محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ ناصر سعید کھوسہ پر اتفاق کر لیا گیا، اس ملاقات میں چار ناموں پر غور کیا گیا، پنجاب میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اپوزیشن کی جانب سے سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر کھوسہ اور کامران رسول کے نام دیے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے جسٹس (ر) سائر علی اور سابق آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگر کے نام دیے گئے ہیں۔ سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کو شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے 2018ء کے انتخابات کے لیے عمران خان کی پسند کا ایمپائر دے دیا ہے، سینئر صحافی کامران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ تحریک انصاف کی پہلی ترجیح تھے اور شہباز شریف نے انہیں اس عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔