جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

انتخابات سے قبل پاکستان میں نئی سیاسی جماعت کا قیام تانگہ و ریڑھی بانوں کو ایم پی اے اور ایم این اے کے ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ، جماعت کا نام کیا ہےاور اسکے سربراہ کون ہیں؟

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود خاں بھی میدان سیاست کے کھلاڑی بن گئے، روشن پاکستان لیگ کے نام سے نئی پارٹی قائم، ممبرسازی مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید محمود خان نے روشن پاکستان لیگ کے نام سے نئی پارٹی قائم کی ہے جس کی ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ممبرسازی مہم کا سلسلہ کوٹ قتل گڑھی قصور

سے شروع کیا گیا ہے جس میں روزانہ لوگوں کی کثیر تعداد پارٹی کی ممبر شپ کے حصول کیلئے ان کے ڈیرہ پر آرہی ہے۔ روشن پاکستان لیگ کے قیام کے حوالے سے جاوید محمود خاں انقلابی خیالات اور ایک مربوط پروگرام کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کے سیاسی مخالفین ان پر مختلف نوعیت کے الزامات بھی عائد کر رہے ہیں۔ اپنے ڈیرے پر جمع ہونیوالے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاستدانوں نے اٹج پاکستان اور یہاں کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے میں نے کئی ماہ قبل جب پارٹی رجسٹرڈ کرائی اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے رابطہ کیا تو مجھے سے ایک میڈیا گروپ نے پبلسٹی اور خبروں کے عوض پانچ کروڑ روپے مانگے۔ جاوید محمود خاں نے کہا کہ میں امیر آدمی نہیں ہوں اور نہ ہی پیسے دینے یا لینے پر یقین رکھتا ہوں اس لئے میں نے انہیں صاف انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ ضلع قصور کے ہر چھوٹے بڑے سیاستدان سے لیکر پاکستان کے نامور سیاستدانوں نے روشن پاکستان لیگ کے قیام کے وقت مجھ سے رابطے کئے اور استدعا کرتے رہے کہ میں ان کی سیاست کا حصہ بن جائوں مگر میں عملی زندگی مٰں ان سیاستدانوں کو قریب سے دیکھ چکا ہوں اس لئے میں نے انہیں صاف انکار کر دیا میری بنائی ہوئی اس پارٹی میں کوئی جاگیردار یا سرمایہ دار نہیں ہو گا بلکہ ہر حلقے سے

تانگہ بان اور ریڑھی بان لوگوں کو ایم این اے اور ایم پی اے کا امیدوار کھڑا کرینگے۔ یہ غریبوں کی واحد سیاسی جماعت ہو گی جسے غریب ووٹ دیکر اقتدار میں پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے کے بعد جو لوگ آج پارٹی کی ممبر شپ حاصل کر رہے ہیں ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے انہیں مکانات اور روزگار فراہم کرنے کیلئے انقلابی پروگرام شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین مجھ سے خائف ہیں اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انتخابات کے بعد روشن پاکستان لیگ ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے روپ میں منظر عام پر نمودار ہو گی۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…