منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موقع پرستوں کی غداری کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کے گڑھ پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘ مشاہد اللہ خان

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ومسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے تاحیات قائد نواز شریف کے فیصلوں اور حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کو توانائی بحران اور دہشتگردی کی لعنت سے نجات ملی اور اسی نے 25جولائی کے انتخابات کی طرف جانے کے لیے درست پلیٹ فارم فراہم کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگرنواز شریف2014ء میں پی ٹی آئی

اورعوامی تحریک کی جانب سے دئیے گئے دھرنے کے دوران اور 2016 میں نیوز لیکس کے معاملے پر دباؤ میں آکر اپنے عہدے سے دستبردار ہوجاتے تو مسلم لیگ (ن)کی دہشت گردی اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جاری طویل جدوجہد ادھوری رہ جاتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نے یہ دونوں مسائل مکمل طور پر حل کر لیے ہیں لہٰذاتحریک انصاف کو آئندہ انتخابات کے لیے ایک حکمت عملی کے تحت مقبول بنانے کے باوجود مسلم لیگ (ن)کامیاب رہی ہے، اور اگر کسی کو اس بات پر شبہ ہے تو وہ آزادانہ طور پر اس حوالے سے ایک سروے کروالے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وزارت عظمی کے عہدے پر اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی اور سپریم کورٹ نے انہیں پاناما پیپرز کیس میں گھر بھیج دیا لیکن مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے متعدد چیلنجز کے باوجود اپنی مدت پوری کی ہے اور بالآخر مسلم لیگ (ن)نے ملک کو درپیش مسائل کو حل کیا۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے کیس کو عوام کے سامنے پیش کرکے اپنا کام پورا کیا اور بتایا کہ ان کے اور ان کی جماعت کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ کچھ موقع پرستوں کی غداری کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کے گڑھ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے حکمراں جماعت کو چھوڑا اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی وہ نہ ہی مسلم لیگ (ن)کے پرانے محافظ ہیں اور نہ ہی وہ حقیقی منتخب نمائندے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی زیر صدات پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 121 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)پنجاب سے کلین سویپ کرے گی اور خیبرپختونخوا سے بھی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگی

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…