جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

’’بچوں کو چھوڑ کرشادی کرو،ورنہ ڈیڑھ لاکھ اور ایک بچی کا رشتہ دو‘‘ انکار پربااثر افراد نے بیوہ خاتون کیسا تھ ایسا سلوک کیا آپکا دل بھی دہل جائیگا

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(سی پی پی)علاقہ کے با اثر افراد نے خاوند فوت ہونے کے بعد بیو ہ پر زمین تنگ کر دی‘ جرگہ بلا کربیوہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے حاصل کرکے کمسن بچی کا زبردستی نکاح بھی کروا دیا‘دوسرے شخص کی بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش‘ اربیلی مائی اپنی والدہ کے گھر آگئی، ملزمان کی طرف سے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں‘ایڈیشنل سیشن جج نے ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیل کے مطابق موضع دڑ ہ

کی رہائشی مائی رانی بیوہ فوج علی نے ایڈیشنل سیشن جج صادق آباد کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ غریب عورت اور خانہ داری کرتی ہے ، عرصہ چھ سا ل قبل اسکا خاوند فوج علی فوت ہو گیا تو رشید‘ گل حسن پسران خمیسیٰ‘ خمیسیٰ ولد دریان مکھنہ ولد خادم نے مجھ پر زمین تنگ کر دی اور کہا اپنے بچوں کو چھوڑ دو ‘ہم تمہاری کسی دوسری جگہ شادی کر دیتے ہیں ،اگر اپنے بچوں کیساتھ رہنا چاہتی ہوتو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور ایک بچی کا رشتہ دینا پڑے گا‘ میں بیوہ ، غریب اور بے سہارا عورت تھی اور اپنے بچوں کو کسی صورت نہ چھوڑ سکتی تھی ،خمیسی ٰ ولد دریان نے جرگہ کر کے مجھ سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے لے لیے اور زبردستی میری کمسن بچی اربیلی مائی کا نکاح رفیق احمد ولد خمیسیٰ کیساتھ کر وا دیا‘جس کے بعد وہ میری بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے اور مجھے ڈرایا دھمکایا کہ اگرآواز اٹھائی تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو جان سے مار دیں گے ، کچھ عرصہ میری بیٹی رفیق احمد کے گھر مقیم رہی ،جہاں پر ایک رات گل حسن وغیرہ نے اربیلی مائی کیساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی تو وہ بھاگ کر میرے گھر آگئی ، واقعہ کی درخواست لیکر ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ اور پھر ڈی ایس پی سرکل پولیس صادق آباد کے پاس گئی مگر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ، ملزمان کی طرف سے ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف سیال نے ایس ایچ او تھانہ احمدپورلمہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…