پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ وزیراعظم بننے کیلئے کونسےسیاستدان اپنی ماں تک بیچنے کو تیار رہتے ہیں‘‘ سرل المیڈا کا ایک اورکالم آتے ہی کھلبلی مچ گئی، ایسی زبان کا استعمال کہ پی ٹی آئی والے تپ گئے، فواد چوہدری کو فوری وضاحت کرنا پڑگئی

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان اخبار کے صحافی سرل المیڈا نے ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی نظام کی توہین کر ڈالی۔ اخبار کے سرورق پر بانی پاکستان کی تصویر لگا کر قائداعظم کے ہاتھوں وجود میں آنے کے دعویدار اخبار نے نازیبا الفاظ کیساتھ سرل المیڈا کا کالم چھاپ دیا۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق سر المیڈا نے اپنے کالم میں پاکستانی سیاست کے

خلاف توہین آمیز الفاظ میں لکھا ہے کہ ہر بار 20لوگ وزارت عظمیٰ کیلئے لائن میں لگے رہتے ہیں۔ یہ لوگ وزیراعظم بننے کیلئے اپنی ماں تک کو بیچنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اپنے کالم میں نواز شریف کا دفاع کرتے ہوئے سر المیڈا نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے نکال دیا جائیگا ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا۔ آپ کسی بھی اعتبار سے جائزہ لے لیں۔ نواز شریف کو سیاسی میدان سے ہانک کر نکالا جا رہا ہے۔ یہ امر یقینی دکھائی دیتا ہے کہ وہ غالباََ کامیاب ہونگے۔ ایسا پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ کنٹرولڈ ڈیمو کریسی بڑے عمدہ طریقے سے کام کر رہی تھی اور بھارت کے ساتھ بریک تھرو کا بھی امکان نہیں تھا۔ اس وقت ایک ہی چیز نارمل دکھائی دے رہی ہے وہ عمران خان کا بلند و بانگ دعوے کرنا ہے۔ ایسا دکھائی دیتا ہے وہ پہلے ہی وزیراعظم بن چکے ہیں۔ اب تک تو نواز شریف کو جیل میں ہونا چاہئے تھا۔ اگر ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے تو بنایا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ فواد چوہدری نے سرل المیڈا کے کالم کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے کالم میں جو زبان استعمال کی گئی ہے اس پر انہیں قوم اور پاکستانی سیاستدانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا نام ووٹ رکھا ہوا ہے۔ وہ اور ڈان نیوز جس قسم کی وضاحت کو پرموٹ کر رہے ہیں اس کی وجہ سے سرل المیڈا نے یہ کالم لکھا۔ ڈکٹیٹر شپ کی پیداوار اپنے سرل المیڈا تمام لوگوں کو سمجھتی ہے جیسا انہوں نے لکھا ہے میرا خیال تھا سر المیڈا گزشتہ انٹرویو پر معافی مانگ چکے ہونگے مگر ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نواز شریف نہیں ہیں تو ملک چل ہی نہیں سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…