منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکھر، بدبخت بیٹے نے بوڑھی ماں کو تشددکے بعد کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا، ایسا کرنے کے بعد پھر اس شخص کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ ایسا واقعہ جو ہر دردِ دل رکھنے والے شخص کے رونگٹے کھڑے کر دے

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سکھر میں سنگدل بیٹے کا بوڑھی ماں پر مبینہ طور پر تشدد ، بے ہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے کچرے کے ڈھیر پر چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں سنگدل بیٹے نے بوڑھی ماں پر مبینہ طور پر تشددکے بعد اسے نیم بیہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا ہے۔ بوڑھی خاتون کئی گھنٹے تک کچرے کے ڈھیر پر پڑی رہی جبکہ

لوگوں نے انہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پہنچایا، ایس ایس پی سکھر نے واقعے کا نوٹس لے کر بیٹے کو گرفتار جبکہ اپنے خرچ پر بوڑھی خاتوں کے علاج کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھر کے علاقے بس ٹرمینل کے قریب ایک معمر خاتون کچرے کے ڈھیر میں پڑی ملیں جنہیں مقامی افراد نے سکھر کے سول ہسپتال پہنچایا۔ان افراد کے مطابق خاتون کئی گھنٹے سے نیم بے ہوشی کی حالت میں کھلے آسمان تلے پڑی ہوئی تھیں جبکہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے اس کے بچوں نے کسی بات پر تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم بے ہوشی کی حالت میں کچرے کے ڈھیر میں پھینک کر فرارہوگئے۔معمر خاتون کا تعلق علاقے کی کوریجو برادری سے بتایا جاتا ہے جبکہ اس واقعے کی خبریں میڈیا پر نشر ہونے کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر محمد امجد شیخ نے نوٹس لیا اور پولیس کو خاتون کے بیٹے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر پولیس نے خاتون کے بیٹے بشیر کوریجو کو شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین سے گرفتار کرلیا۔پولیس کی حراست میں بشیر کوریجو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماں پر تشدد نہیں کیا بلکہ وہ گھر سے خود نکل گئی تھی جنہیں کافی تلاش کیا گیا لیکن وہ انہیں نہیں ملیں۔دوسری جانب ایس ایس پی سکھر کے حکم پر پولیس نے معمر خاتون کو سکھر کے سول ہسپتال سے بہتر علاج کے لیے نجی ہسپتال میں منتقل کیا اور خاتون کے علاج کے تمام اخراجات ایس ایس پی سکھر نے خود اٹھانے کا اعلان بھی کیا۔ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…