کراچی(آئی این پی ) نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی را ؤ انوار بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش ،کئی اہلکاروں نے را ؤ انوار کوسیلوٹ کیا۔ پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں
نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران را ؤ انوارکو دیگر ملزمان سمیت پیش کیا گیا، را ؤ انوارکے علاوہ تمام ملزمان کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا، اس دوران کئی اہلکاروں نے را ؤ انوار کوسیلوٹ بھی کیا۔