اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پورے ملک میں شدید گرمی کی لہر ہفتہ کو بھی جاری رہی ٗ بیشتر شہروں میں سورج آگ برسا تا رہا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں سب زیادہ درجہ حرارت سندھ کے شہر دادو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بہاولنگر، سکھر میں 46 ڈگری، نوابشاہ، رحیم یار خان، لاڑکانہ اور بدین میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔بدین میں 45، اوکاڑہ، قصور، خان پور میں پارا 44 ڈگری اور لاہور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔تھر میں
شدید گرمی سے 2 روز میں 18مور ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ بہاولپور میں گرمی کے باعث پیٹ کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب کراچی میں پارہ تھوڑا نیچے آیا ہے لیکن گرمی کا سلسلہ کم نہیں ہوا ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے اکثر حصوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی میں سورج بھی آگ برساتا رہا، پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا ٗ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔