اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ،سیاسی صورتحال ، ٹکٹوں کی تقسیم پر اہم فیصلے،ٹکٹ صرف اسی کو دیاجائے گا جو اس ایک اصول پر پورا اترتا ہو،اعلان کردیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کااہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ، ٹکٹوں کی تقسیم اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر گفتگو کی گئی جس کے تحت ٹکٹ کے لئے پارٹی سے وفاداری اہم ترین اصول قراردیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نبھانے والوں کو ہی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔اجلاس میں انتخابات میں کامیابی کی حکمت عملی بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جانے والوں کے حلقوں میں مضبوط ترین امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے اور ان حلقوں میں بھر پور انتخابی مہم بھی چلائی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو بھرپور طریقے سے عوام کے سامنے لایا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محمد نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں 30مئی کو نوابشاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ اسی تناظر میں یکم جون کو ڈجکوٹ اور 8جون کو منڈی بہاؤالدین میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نواز شریف خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کیساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر ے گی ۔ ملک اورقوم کی ترقی کیلئے دن رات کام کیا ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی اس پر گامزن رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…