جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایف سی سینٹرپر حملہ کرنے والے 5خودکش بمبارکون تھے؟تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئیں

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ابتدائی تحقیقاتی اور فارنزک رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 17 مئی کو فرنٹیئر کور (ایف سی) مددگار سینٹر پر حملے میں ملوث 5 خودکش بمباروں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی۔رپورٹ کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق افغانستان میں قائم کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے تھا جنہوں نے بلوچستان کی کالعدم لشکر جھنگوی کے ساتھ مل کر حملے کو سر انجام دینے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ خودکش بمباروں نے جمعرات کی رات کو کوئٹہ سروے 31 کے علاقے میں قائم ایف سی مددگار سینٹر میں گھسنے کی کوشش کی تھی تاہم گیٹ پر موجود ایف سی اہلکاروں نے فوری مزاحمت کرتے ہوئے خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا تھا۔ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جاری شدید فائرنگ سے علاقہ مکین ایک گھنٹے کیلئے یرغمال بن گئے تھے۔مقامی افراد نے ایک ہفتے قبل ہونے والے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں ڈر تھا کہ کہیں دہشت گرد ہمارے گھروں میں نہ گھس آئیں ٗ خدا کا شکر ہے اور ہماری نڈر فورسز کو سلام ہے جنہوں وقت پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مار گرایا۔موٹر وے پولیس کے اسسٹنٹ پیٹرولنگ افسر محمد ادریس نے اس دن ایک خودکش بمبار کو روکنے میں اپنی جان گنوائی تھی ٗ حملے میں 3 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلے خودکش بمبار نے خود کو مرکزی دروازے پر اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایف سی سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے گیٹ اور اس کے ساتھ دیوار کو نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق پہلے دھماکے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بقیہ چاروں خودکش بمباروں نے ٹوٹی ہوئی دیوار سے اندر گھسنے کی کوشش کی تھی۔رپورٹ میں فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گیٹ اور دیوار کے دوسری طرف رکھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکش بمبار کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیوں کے ساتھ آئے تھے جبکہ ان کے ساتھ سنگل کیبن گاڑی بھی تھی جس میں 50 گرینیڈ نصب تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…