ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ سب ڈرامہ چل رہا ہے۔۔ اقوام متحدہ رپورٹ میں خیبرپختونخواہ میں ترقی کے دعوئوں کا پول کھلنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک پھٹ پڑے، ہم نے یہ کام کیا ہے جو دوسرے نہیں کر سکے،بڑا دعویٰ کرتے ہوئے مخالفین کوچور اور ڈاکو قرار دیدیا

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(آئی این پی ) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، ترقی سے متعلق یواین ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی،ہماری حکومت کے بعد بہت سے رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے،جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں۔

پیر کو صوابی میں موٹروے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پرویز خٹک نے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر رد عمل کے اظہار میں کہا کہ گزشتہ روز سے یو این ڈی پی کا ڈرامہ چل رہا ہے، یواین ڈی پی کی رپورٹ دیکھی، پہلے اس رپورٹ کو پڑھ لیا جائے، یہ رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔وزیراعلی نے کہا کہ ہماری حکومت کے بعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اٹھا ئیں ۔انہوں نے کہا کہ جو خودچور، ڈاکواور کرپٹ ہوتے ہیں وہ دوسرے کوبھی وہی سمجھتے ہیں، مخالفین کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کیا کیا ہے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ تحریک انصاف نے کیا کیا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اداروں کو ٹھیک کیا ہے، حکمران نظام ٹھیک کرنے نہیں آتے، پرانی ڈگر پر چلتے رہتے ہیں، مخالفین کو نظام ٹھیک کرنا نہیں آتا، روزبیانات دیتے ہیں، سیاستدانوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کے خیالات بدل دے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…