پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کرسی کیلئے نیازی اور زرداری کیا گیم کھیل رہے ہیں، دونوں کیساتھ الیکشن میں کیا ہونیوالا ہے؟شہباز شریف نے دھماکہ خیز دعویٰ کر کے ہلچل مچا دی

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے،سیاسی مخالفین کا مطمع نظر ’’کرسی‘‘ہے، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے پیر امین الحسنات نے ملاقات کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی سید عاشق کرمانی بھی موجود تھے۔

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے قیادت پر اظہار اعتماد کیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آزمائشی آغاز پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے پیر امین الحسنات نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام کیلئے انتھک محنت کی، دیگر صوبوں کے عوام بھی آپ کے معترف ہیں۔ اس موقع پر عاشق کرمانی نے کہا کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں بے مثال ترقی ہوئی، دیہی سڑکوں کا منصوبہ زراعت کیلئے گیم چینجر ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اولین ذمہ داری سمجھا، عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی، سیاسی مخالفین نے عوام کو نظرانداز کیا، سیاسی مخالفین الیکشن میں خمیازہ بھگتیں گے، نیازی اور زرداری نے عوامی مسائل حل نہیں کئے، ہم نے عوامی مسائل حل کئے اور انہیں ان کا حق دیا، نیازی اور زرداری بھائی بھائی بن چکے ہیں، سیاسی مخالفین کا مطمع نظر’’کرسی‘‘ ہے، الیکشن میں لوٹ مارکرنے والوں کا حساب ہو گا، الیکشن میں دھرنے والوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…