لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کا عام انتخابات میں تحر یک انصاف کی مر کزی اور صوبائی قیادت کو ٹارگٹ کر نے کا فیصلہ انکے مقابلے میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں لایا جائیگا لاہور میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بجائےوفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے پڑ یگا جبکہ علیم خان کے قومی اسمبلی کی نشست پر
حصہ لینے کی صورت میں (ن) لیگ کا ہمایوں اختر خان کو ٹکٹ دینے کا امکان ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان سردار ایاز صادق کی بجائے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑ یں گے جبکہ علیم خان کے مقابلے میں (ن) لیگ ہمایوں اختر خان کو میدان میں لانے پر غور کر رہی ہے جبکہ (ن) لیگ کا عام انتخابات کی ٹکٹوں کو جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کر نے کا فیصلہ ‘80فیصدسے زائد ٹکٹیں موجودہ اراکین اسمبلی کو ہی دینے کا قومی امکان ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)نے پنجاب میں تحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین کوعام انتخابات میں شکست دینے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے اورتحر یک انصاف کے مر کزی اور صوبائی قائدین کے حلقے فائنل ہونے کے بعد(ن) لیگ ان حلقوں میں اپنے مضبوط امیدواروں کو میدان میں لائیگی جسکے لیے بھر پور تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ دوسری طرف(ن) لیگ نے ٹکٹوں کو جون کے پہلے ہفتے میں مکمل کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور 80فیصدسے زائد ٹکٹیں موجودہ اراکین اسمبلی کو ہی دینے کا قومی امکان ہے ۔