لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف بہت بڑی غلطی نہ کرے تو یہ صوبے میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہے اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 30 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں نے دوسری حکومتوں کے مقابلے میں زیادہ اچھا پرفارم کیا ہے، اس لیے اسے دوبارہ موقع ملنا چاہیے، سینئر صحافی نے کہا کہ میں خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں گیا ہوں اور وہاں تحریک انصاف کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہت مضبوط نظر آ رہی ہے اور لوگ تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، سینئر صحافی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف بہت بڑی غلطی نہیں کرتی تو آئندہ انتخابات میں یقینی طور پر اس کی حکومت دوبارہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں قومی اسمبلی کی 39 نشستیں ہیں اور دیکھنا یہ ہوگا کہ تحریک انصاف ان میں سے کتنی سیٹیں لینے میں کامیاب ہوتی ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر انتخاب ہوگا اگر تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی 30 سیٹیں لے گئی تو اس کو باقی ملک سے 70 نشستوں کا انتظام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے پہلی سو نشستیں حاصل کر لیں وہی حکومت بنائے گی۔ سینئر صحافی حبیب اکرم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف بہت بڑی غلطی نہ کرے تو یہ صوبے میں دوبارہ حکومت بنا سکتی ہے اور خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 30 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم بننے کی امید ہے۔