جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے تحریک انصاف کے پرانے اہم رہنماؤں کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا،نئے آنے والے ظاہری طورپر غیرمشروط شمولیت اختیارکررہے ہیں لیکن پس پردہ کیا طے پایا ؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے تحریک انصاف کے اپنے لوگ شدید تذبذب کا شکار ہیں اور اسے آنے والے وقت میں پارٹی میں اختلافات کی بنیاد قرار دیا جارہاہے ۔ ذمہ دارا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے دوسری جماعتوں خصوصاً حکمران جماعت سے وابستگی رکھنے والوں کی شمولیت پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قطعاً پارٹی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوگا۔ پارٹی کو ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابات کے وقت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے

اور اختلافات کی صورت میں رہنماؤں کے درمیان خلیج پیدا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نئے آنے والے ظاہری طور پر غیر مشروط کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جبکہ پس پردہ انہیں ٹکٹیں دینے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے ایسی صورتحال میں مذکورہ حلقوں میں پی ٹی آئی کیلئے خدمات سر انجام دینے والے اپنے کارکنوں اور عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قیادت کو اس حوالے سے واضح پالیسی اور موقف دینا چاہیے تاکہ پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…