لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کا پنجاب میں انتخابی تعاون پر اتفاق، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے کے نتیجے میں پنجاب میں انتخابی تعاون پر اتفاق ہو گیا ہے، اب دونوں جماعتیں مسلم لیگ (ن) کو
ٹف ٹائم دیں گی، دونوں جماعتوں کے اعلیٰ سطحی رابطے میں پنجاب میں انتخابی تعاون اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس باہمی رابطے کے نتیجے میں فیصلہ ہوا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) پنجاب میں انتخابی تعاون کریں گی اور مسلم لیگ (ن) مخالف حکمت عملی میں دونوں جماعتیں ساتھ چلیں گی۔