جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

(ن) کے اراکین اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایکدوسرے کے پول کھول دئیے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت کے اراکین اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل نے حلقہ بندیوں کی بحث کے دوران ایک دوسرے کے پول کھول دئیے،تلخ کلامی کے دوران رانا تجمل نے وحید گل پر 2002 اور 2006 میں ان کی اجازت سے (ق)لیگ کو ووٹ دینے کا الزام عائد کر دیا جبکہ وحید گل نے الزامات کی تردید کردی ۔نجی ٹی وی پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حکمران جماعت کے اراکین پنجاب اسمبلی رانا تجمل حسین اور وحید گل حلقہ بندیوں کے معاملے پر بحث و تقرار کر رہے ہیں جس

میں تلخی بھی نمایاں تھی۔رانا تجمل حسین وحید گل کے منہ پر کہا کہ آپ نے 2002اور2006ء میں ان کی اجازت سے (ق) لیگ کو ووٹ دیا جس کی وحید گل نے تردید کی ۔وحید گل نے اپنے موقف میں کہا کہ میں وہ پہلا شخص تھا جس نے مشرف کے خلاف جلوس نکالا اور اس پر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور ماریں بھی کھائیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر پرویز ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک بڑی جماعت ہے اسطرح کی چھوٹی موٹی باتیں اور اختلافات ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…