منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

سندھ کے نگراں وزیر اعلی کیلئے نام،ایم کیو ایم اورتحریک انصاف کا حیرت انگیز ردعمل،نام سامنے آگئے

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ کے نگراں وزیر اعلی کے لئے ایم کیو ایم اورتحریک انصاف کی جانب سے تاحال کوئی متفقہ نام پیش نہ کیا جاسکا۔ نگران وزیراعلی کی دوڑمیں سابق چیف الیکشن کمشنر سونوخان بلوچ اور انجینئر حمید سومرو کے نام بھی شامل ہوگئے۔ وزیراعلی سندھ آج (پیر) صوبائی کابینہ سے مشاورت اورکل اپوزیشن سے نگران وزیراعلی کے معاملہ پررابطہ کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے تاحال سندھ میں نگران وزیراعلی کے لیے کوئی متفقہ نام پیش نہیں کیا گیا ہے

جبکہ تحریک انصاف سندھ بھی خاموش ہے دوسری جانب سندھ میں نگران وزیراعلی کے لیے سامنے آنے والے دونئے ناموں میں سابق الیکشن کمشنرسندھ سونوخان بلوچ اورجیکب آباد سے تعلق رکھنے والے انجینئر حمید سومرو کے نام پربھی اہم حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مرا د علی شاہ نگران سیٹ اپ کے معاملے پرآج (پیر) سندھ کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کریں گے اورتوقع ہے کہ وزیراعلی سندھ اوراپوزیشن کے مابین 22 مئی کورابطہ ہوگا،سندھ میں نگراں وزیر اعلی کے لئیے جسٹس (ر) زاہد قربان علوی ،سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمن، سابق چیف الیکشن کمشنرسندھ سونوخان بلوچ ،انجینئرحمید سومرو ،مرتضی وہاب ، جسٹس (ر) ناصراسلم زاہد اور امیرہانی مسلم جسٹس (ر) دیدارعلی شاہ کے نام اب تک پیش کیے جاچکے ہیں پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے نگراں وزیر اعلی کے لئیے مرتضی وہاب کا نام پیش کیا تھا اورمتبادل کے طورپر اب جسٹس (ر) زاہد قربان علوی ،سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمن اورسونوخان بلوچ کا نام بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ اہم حلقوں کی جانب سے نگران وزیراعلی کے لیے انجینئر حمید سومرو کا نام سامنے آیا ہے ۔تحریک انصاف جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو نگران وزیراعلی سندھ مقرر کرنے کے لیے راضی ہے واضح رہے کہ اپوزیشن جماعت فنکشنل لیگ نے نگران وزیراعلی سندھ کے لیے جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ کا نام پیش کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں نگران وزیراعلی کے لیے وزیراعلی سندھ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے.مابین باضابطہ مشاورت بجٹ اجلاس کے بعد ہوگی جس میں نگران وزیراعلی سندھ کے نام کا حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…