پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرنٹ اکاونٹ خسارہ 14 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،مالی سال کے باقی 2 مہینے میں پاکستان کے ساتھ کیا ہوگا؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ(جولائی تا اپریل)کے دوران 14ارب3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 4ارب 68کروڑ10لاکھ ڈالر یا 50 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ قومی پیداوار (جی ڈی پی)کے 5.3فیصد کے برابر ہے

جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3.7فیصد تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مالی سال کے باقی 2 ماہ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 1ارب 95کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا، اس تناسب سے آئندہ 2 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد رواں مالی سال کا خسارہ 18ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کا جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 4ارب 68 کروڑ ڈالر زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9ارب 35کروڑ 40لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، 10ماہ کے دوران اشیا کی تجارت کو 25ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 20ارب 77کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارت اور خدمات کا مجموعی خسارہ 24ارب 9کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 29ارب 21کروڑ ڈالر رہا، 10ماہ کی ترسیلات زر16 ارب 26کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15ارب 64کروڑ ڈالر رہی تھیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ قومی پیداوار (جی ڈی پی)کے 5.3فیصد کے برابر ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3.7فیصد تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مالی سال کے باقی 2 ماہ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…