کراچی(سی پی پی)رینجرزنے گولی مارکے علاقے واجہ ولی محمدگوٹھ میں خالی پلاٹ پرچھاپہ مارکرشہر قائد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔کارروائی کے دوران خالی پلاٹ سے زیرزمین چھپایاگیابھاری مقدار میں اسلحہ اورایمونیشن برآمد ہوئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعات پرکراچی کے علاقہ گولی مار میں واجہ ولی محمدگوٹھ میں واقع ایک خالی پلاٹ میں کارروائی کی گئی۔
جس میں زیرزمین چھپایاگیااسلحہ اورایمونیشن برآمد ہوئے۔ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ برآمداسلحے میں 3 ایس ایم جیز،12 میگزین ،2 آوان بم اور 2500 مختلف اقسام کی گولیاں بھی شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحہ شہر میں دہشتگردی اور بد امنی کیلئے استعمال کیاجاناتھاجسے گینگ وارعزیربلوچ گروپ کے شرپسندوں نے یہاں چھپایا تھا۔