بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ تشویش میں مبتلا،تحفظات سامنے آگئے

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی شمولیت سے تحریک انصاف کے اپنے لوگ شدید تذبذب کا شکار ہیں اور اسے آنے والے وقت میں پارٹی میں اختلافات کی بنیاد قرار دیا جارہاہے ۔ ذمہ دارا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے دوسری جماعتوں خصوصاً حکمران جماعت سے وابستگی رکھنے والوں کی شمولیت پر اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام قطعاً پارٹی کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوگا۔

پارٹی کو ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابات کے وقت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور اختلافات کی صورت میں رہنماؤں کے درمیان خلیج پیدا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نئے آنے والے ظاہری طور پر غیر مشروط کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جبکہ پس پردہ انہیں ٹکٹیں دینے کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے ایسی صورتحال میں مذکورہ حلقوں میں پی ٹی آئی کیلئے خدمات سر انجام دینے والے اپنے کارکنوں اور عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔ ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قیادت کو اس حوالے سے واضح پالیسی اور موقف دینا چاہیے تاکہ پارٹی کے اندر پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہو سکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…