جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عام انتخابات فیصلہ کن معرکہ ،منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی‘ (ن)لیگ کے رہنما نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا اور منفی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ،موجودہ حکومت نے دن رات کی کوششوں سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کئے ہیں ، ملکی ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر بنانے والی پی ٹی آئی انتخابی میدان میں واضح شکست سے دوچار ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وفاقی وزیر بلیغ الرحمان، وزیر مملکت عابد شیر علی ،ملک شبیر کھوکھر، عمران گورائیہ، سید توصیف شاہ اور دیگر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، حلقہ بندیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اپنے منشور کے مطابق پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا جبکہ اس کے مقابلے میں اپوزیشن نے سوائے دھول اڑانے کے کوئی کام نہیں کیا ۔ عام انتخابات میں عوام جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے ضرور سوال پوچھیں گے اور پھر ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح چیلنج ہے کہ انتخابی میدان لگنے والا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ حکومت نے مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجودملک و قوم کی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھا اور ہم اسی بنیاد پر سرخرو ہوں گے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…