بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی سبیکا کی میت کو آج پاکستان لایا جائیگا

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکساس (این این آئی) ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والی سبیکا کی میت کو (آج) پیر کو امریکہ سے پاکستان لایا جائیگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے تصدیق کی کہ ضروری کارروائی کے بعد سبیکا شیخ کی میت پیر کو پاکستان روانہ کی جائے گی۔ گزشتہ روز ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں

اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی سبیکا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سبیکا شیخ محکمہ خارجہ معاون پروگرام کے تحت ٹیکساس میں زیر تعلیم تھیں اور اس پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے۔دوسری جانب سبیکا کی ناگہانی وفات پر اس کے اہلخانہ کے علاوہ گھر پر آنے والے عزیز و اقارب اور دوست بھی دل گرفتہ ہیں۔ سبیکا کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا اتوار کو تانتا بندھا رہا اور سبیکا کے والدین سے اظہار تعزیت کیا ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…