جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چند عناصر نوازشریف اور (ن)لیگ کی مقبولیت کم کر انے کیلئے کوشاں ہیں ٗ ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ٗ مصدق ملک

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چند عناصر نوازشریف اور (ن)لیگ کی مقبولیت کم کر انے کیلئے کوشاں ہیں ٗ ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاہم وہ اپنے ان ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکروں اور کارکنوں نے ہمیشہ اپنے اس محبوب قائد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ محمد نواز شریف ہی نے ایٹمی دھماکے بھی کیے اور ملک میں پاک چین اقتصادی راہداری سمیت متعدد عوامی ترقیاتی و فلاحی منصوبے شروع کیے جن سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا جبکہ ملک بھر سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد بھی محمد نواز شریف ہی نے شروع کیا تاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور اس ضمن میں متعدد اہم کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…