اسلام آباد( آئی این پی ) قومی اسمبلی اور سینیٹ کی پانچ قائمہ کمیٹیوں کے اجلا س ( آج) پیر کو ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں برائے انسانی حقو ق ، دفاعی پیداوار اور مواصلات جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں برائے پارلیمانی امور اور ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس ( آج) پیر کو ہوں گے ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقو ق کے اجلاس میں بچوں کو زیادتی سے بچانے کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر
بحث کی جائے گی ،قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں کمیٹی کی کارکردگی پر بحث کی جائے گی ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلا س میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد اور شفاف انتخابات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ، پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بھی ( آج) ہو گا۔