اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ انتخابات میں عوام نے ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کر رکھا ہے ‘برجیس طاہر

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے سانگلہ ہل کے نواحی قصبوں میں ترقیاتی کامو ں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پیش آمدہ انتخابات میں پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار پر نظر ڈالتے ہوئے اس امر کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے ۔

کہ جو ترقیاتی کام مسلم لیگ ن نے ان پانچ سالوں میں کروائے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ کہ ریکارڈ بجلی کے منصوبے اور ہزاروں کلومیٹر طویل موٹر ویز کی تعمیر و تکمیل صرف اور صرف محمد نواز شریف کی پاکستان سے محبت اور اس کو مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوششوں سے پاکستان ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اس سے آج پاکستان سے بغض رکھنے والے ممالک خصوصی طور پر بھارت بھی خائف ہو چکا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے آئے روز سازشیں کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کے بعد پاکستان کو معاشی اعتبار سے بھی ناقابل تسخیر بنایا جائے لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ نواز شریف کی ملک کے مفاد میں ان تمام کو ششوں کو شروع دن سے ہی سبو تاژکرنے کی کوشش کی گئی اور دھرنوں اور سازشوں کے ذریعے مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کو الجھایا گیا ، انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اس قدر خدمات اور درد رکھنے والے شخص پر پانچ ارب ڈالر بھارت غیر قانونی طریقے سے بجھوانے کے غلط اور بے بنیاد الزامات انتہاء تکلیف دہ اور مایوس کن ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات سے عام شخص کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پیش آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو اقتدار کی دوڑ سے باہر کیا جا سکے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…