جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

حکومت کے خاتمے سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کی اکھاڑ پچھاڑ

datetime 20  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آن لائن) صوبائی حکومت کے خاتمے سے قبل پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کو ادھر ادھر کر دیا گیا ہے جبکہ کئی افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی بھی دیدی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمشنر راولپنڈی کے پاس آر ڈی اے کے ڈی جی کا اضافی چارج تھا۔ دیگر تقرریوں میں وحید الدین سیکرٹری جنگلات پنجاب کو تبدیل کر کے

ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں ہیں۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق میاں وحید الدین کی جگہ ہارون رفیق کو سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح زین بن مقصود کو سپیشل سیکرٹری خزانہ، نبیل جاوید کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر، وقار حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ، جہانگیر انور کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ پنجاب حیدر علی کو ڈپٹی سیکرٹری بلدیات ، جاوید اقبال بخاری کو ممبر بورڈ آف ریونیو، محمد جہانزیب کو ایم ڈی پیپرا، محمد نعیم غوث کھوسہ کو ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیر اعلی جبکہ وقار حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیر اعلی، طارق محمود کو ایڈیشنل سیکرٹری آبپاشی، عبد الشکور کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن پنجاب، افضال احمد کو ڈائریکٹر پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ جبکہ مہتاب وسیم کو ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور، محمدمسعود کو ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، محمد عمر شیر چٹھہ کو ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی ، احمر نائیک کو سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ تین افسران کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں احمد بلال سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، بابر شفیع ممبر بورڈ آف رینویو اور نسیم صادق سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ ترقی پانے والے افسران کو اپنی اپنی جگہ پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…