ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مجھ سے وعدہ کریں، جب بھی احساس ہو کہ حکومت بنانے کے بعد ہم اپنے نظرئیے سے ہٹ گئے ہیں تو مجھے اور تحریک انصاف کو چھوڑنے میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگائیں گے، عمران خان نے کس سے یہ عہد لیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف کالم نگار توفیق بٹ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ منڈی بہاؤ الدین سے پیپلز پارٹی کے ایک بہت ہی اہم رہنما ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ وہ شاید واحد سیاسی رہنما ہیں جن کے لیے عمران خان کی اپنی یہ خواہش تھی وہ پی ٹی آئی جوائن کر لیں۔ اُن سے پہلے اُن کے چھوٹے بھائی وسیم افضل چن اور اُن کے ماموں نذر گوندل بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے،

پارٹیاں بدلنا خاص طورپر بار بار بدلنا میرے نزدیک باعث عزت نہیں ہوتا۔ مگر پیپلزپارٹی اب ایسی سیاسی جماعت بن چکی ہے جس کے ساتھ رہنا بھی باعث عزت نہیں رہا، یہ جماعت اپنی کرپشن اور نااہلی کے باعث خود کو تباہی کے اُس مقام پر لے آئی ہے جہاں اِس سے جُڑے ہوئے اکثر سیاسی رہنما کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کرکے خود کو اِس پارٹی سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ اور جو مسلسل جُڑا رہنا چاہتے ہیں اُنہیں یا تو کوئی دوسری جماعت خصوصاً پی ٹی آئی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں یا اُن سے یہ وعدہ کرنے کے لیے تیار نہیں کہ الیکشن میں اُنہیں ٹکٹ وغیرہ دیا جائے گا۔ یا پھر پیپلزپارٹی سے اُن کا کوئی نہ کوئی ایسا مالی مفاد ضرور وابستہ ہے جس کے تحت پارٹی چھوڑنے میں اُنہیں شدید دشواری کا سامنا ہے،133.ایک زمانے میں یہ جماعت وفاق کی علامت ہواکرتی تھی، اس کی شہید سربراہ کو ’’چاروں صوبوں کی زنجیر‘‘ کہا جاتا تھا۔ پوری دنیا اِس پر متفق ہے کہ اِس جماعت کا بیڑا غرق کرنے میں بنیادی کردار آصف زرداری کا ہے۔ مجھے ملک معراج خالد کی ایک بات اکثر یاد آتی ہے۔ وہ فرمایا کرتے تھے’’جنرل ضیائالحق ایڑی چوٹی کا پورا زور لگاکر بھی بھٹو کی پارٹی ختم نہ کرسکا۔ مگر یہ کام بھٹو کے داماد نے بھٹو کے نام پر بغیر زور لگائے کردیا‘‘ ندیم افضل چن اور اُن کے چھوٹے بھائی وسیم افضل چن ایف سی کالج میں میرے شاگرد تھے، انتہائی مو191دب اور اخلاقی قدروں سے لبا لب بھرے ہوئے یہ دونوں نوجوان مجھے ہمیشہ سے بڑے عزیز رہے ہیں۔

عزت، دولت، شہرت اللہ کی ہرنعمت اُن کے پاس ہے مگر اُن کی اصل شناخت اُن کی ’’عاجزی‘‘ ہے جس کی بنیاد پر وہ نہ صرف اپنے اپنے حلقوں کے عوام میں بلکہ پورے پاکستان میں مقبول ہیں۔ اُن کے والد حاجی افضل چن نے جس انداز میں اُن کی سیاسی واخلاقی تربیت کی وہ بڑی لائق تحسین ہے۔ وہ پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے، اُن کی پارٹی میں موجودگی سے لوگ اِس یقین میں مبتلا تھے پیپلزپارٹی کی ساری مچھلیاں گندی نہیں ہیں۔

اُن کے پارٹی چھوڑنے پر بلاول نے کہا ’’چن صاحب نظریاتی نہیں تھے صرف نظر آتے تھے‘‘۔133.وہ واقعی نظریاتی نہیں تھے، کیونکہ پیپلزپارٹی کا نظریہ پچھلے کتنے ہی برسوں سے صرف اور صرف لُوٹ مار ہے، ندیم افضل چن پر ایسا کوئی الزام نہیں، کوئی سیاسی رہنما حقیقت میں چاہے کتنا ہی ایماندار کیوں نہ ہو پیپلزپارٹی سے جُڑے رہنے کی وجہ سے اُس بے چارے کی ایمانداری خواہ مخواہ مشکوک سمجھی جانے لگتی ہے۔

چن فیملی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ’’چن ہا?س‘‘ منڈی بہاؤ الدین میں ایک بڑا اجتماع ہوا، جس میں عمران خان خصوصی طورپر مجھے ساتھ لے گئے۔ یہاں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر کھیتوں میں اُترا تو اجتماع میں موجود سینکڑوں لوگ دیوانہ وار اُس جانب بھاگ اُٹھے۔ کپتان کے ساتھ لوگوں کی اِس والہانہ محبت کا یہ منظر میں کوئی پہلی بار نہیں دیکھ رہا تھا، ندیم افضل چن نے اِس موقع پر بہت خوبصورت گفتگو کی۔

وہ ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر بہت اچھا بولتے ہیں۔ اُس سے قبل اُن کے والد حاجی افضل چن، اُن کے ماموں نذر حیات گوندل اور چھوٹے بھائی وسیم افضل چن کی تقریریں بھی بڑے غور اور توجہ سے سنی گئیں۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی خوب بولے۔ ندیم افضل چن کا انداز مگر سب سے منفرد تھا۔ عمران خان نے تو کمال ہی کردیا۔ سب سے پہلے اُنہوں نے چن فیملی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا۔ پھر ندیم افضل چن کی تقریر کے جواب میں فرمایا

’’آپ اگر واقعی اِس نظریے کے تحت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں کہ ہم پاکستان کو ایک نیا اور اچھا خصوصاً ایسا پاکستان جو امیر غریب کے لیے برابر ہو، بنائیں گے، تو پھر آج آپ اپنے حلقے کے لوگوں کی موجودگی میں مجھ سے حلفاً وعدہ کریں، آپ کو ذرا سا بھی جب یہ احساس ہو حکومت بنانے کے بعد ہم اپنے اِس نظریے سے ہٹ گئے ہیں آپ مجھے اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگا ئیں گے‘‘133. ایسی بات عمران خان ایسا سچے جذبے اور سوچ رکھنے والا انسان ہی کرسکتا ہے،

اس اجتماع میں کمپیئرنگ کے فرائض عمران خان کے ایک انتہائی مخلص، جاں نثار اور پرانے کارکن عابد غوری نے ادا کیے۔ ایسے انتھک اور دلیر کارکن پی ٹی آئی کا ایسا اثاثہ ہیں اُن کے مقابلے میں انتخابی ٹکٹ محض کسی نمبر ٹانکنے والے کو دی گئی یہ بڑی زیادتی ہوگی۔ 133.جہاں تک پیپلزپارٹی کا تعلق ہے کبھی کبھی مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کچھ عرصے بعد پیپلزپارٹی میں صرف وہی لوگ رہ جائیں گے بلاول بھٹو زرداری پر جن کی نظریں ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…