اسلام آباد (این این آئی)میڈیا رپورٹ کے مطابق موصول ہونے والی سوالنامے کی کاپی کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے تمام گواہوں کے بیانات پر سوالات کیے۔نوازشریف سے سوال کیا گیا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل، شواہد اور دیگر ممالک کو خطوط پر جواب دیں؟ گلف اسٹیل ملز کے قیام، قرض اور واجبات پر بھی جواب دیں؟نواز شریف کے بچے حدیبیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹر اور شئیر ہولڈر کیسے بنے؟حسن نواز اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز پر بھی جواب دیں؟
ٗگواہان رابرٹ ریڈلے، اختر راجہ کے بیانات پر بھی جواب دیں؟ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کے بیان اور شواہد پر آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ کے خلاف یہ ریفرنس کیوں دائر کیا گیا؟استغاثہ کے گواہوں نے آپ کے خلاف بیان کیوں دیا؟آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں؟۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن صفدر، مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامے پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے باعث کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی۔