ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور اہم وفاقی وزرا کی شرکت ،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی سخت مذمت کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں

ملک کی داخلی و سرحدی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںسکیورٹی فورسز پرحملوں کی مذمت اور کرنل سہیل عابد و دیگر اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں خطے اور مشرقی و مغربی سرحدی سیکیورٹی کی صورت حال، دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور آپریشن ردالفساد کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے فلسطین کے معاملے پر ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت سے متعلق بھی کمیٹی کواعتمادمیں لیا۔اس کے علاوہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حوالے سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق اقدامات پر بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی ٹرانزیکشن کے فول پروف نظام کے بارے میں اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور کمیٹی کے ارکان نے وزیراعظم ہاؤس میں ہی روزہ افطار کیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور اہم وفاقی وزرا نے شرکت کی۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…